مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی ذرائع نے صہیونی رژیم کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کی ایک تصویر شائع کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے موبائل فون کے کیمرے کو ایک کور کے ذریعے بند کر رکھا ہے۔
صہیونی وزیر اعظم کا یہ اقدام ان کے موبائل فون کے ہیک ہونے کے خوف کے باعث سامنے آیا ہے، حالانکہ یہی رژیم خطے بلکہ دنیا بھر کے ممالک کے خلاف اپنے تیار کردہ آلودہ ایپس کے ذریعے جاسوسی کے ایک سیاہ ریکارڈ کی حامل ہے۔
ذرائع کے مطابق، کچھ عرصہ قبل حنظلہ نامی ہیکر گروپ کی جانب سے صہیونی حکام کے موبائل فونز کے ہیک ہونے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد صہیونی عہدیداروں میں خوف اور تشویش میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ